ALHAMDULILLAH

آفات اور مصائب اور آلام کا خواہ کیسا ہی ہجوم ہو، مومن کو اپنے ایمان اور اللہ کے ساتھ اپنے تعلق پر آنچ نہ آنے دینی چاہیے ۔ اللہ تعالیٰ اِس دنیا میں ہم کو ہر طرح کے حالات میں ڈال کر آزماتا ہے ۔ غم بھی آتے ہیں اور خوشیاں بھی آتی ہیں ۔ مصیبتیں بھی پڑتی ہیں اور راحتیں بھی میسّر آتی ہیں ۔ نقصان بھی ہوتے ہیں اور فائدے بھی پہنچتے ہیں ۔ یہ سب آزمائشیں ہیں اور اِن سب سے ہم کو بخیریت گزرنا چاہیے ۔
اِس سے بڑھ کر ہماری کوئی بدقسمتی نہیں ہو سکتی کہ ہم مصیبتوں کی آزمائش سے گزرتے ہوئے ایسے مُضطرب ہو جائیں کہ اپنا ایمان اور اعتقاد بھی خراب کر بیٹھیں ۔ کیونکہ اس طرح تو ھم دنیا اور دین دونوں ہی کے ٹوٹے ( خسارے) میں پڑ جائیں گے.

Create your own website, free on WordPress.com.Create your own website.
Start free